کچھ دوست کورل میںیونیکوڈ ٹیکسٹ امپورٹ کا طریقہ ڈھونڈ رہے تھے ان کی آسانی کے لئے یہ ٹیوٹوریل ترتیبدے رہا ہوں۔ اس کے لئے ہمیںPrnفارمیٹ کی ضروت ہو گی۔ یہ فارمیٹ کیسے بنے گا آئیںدیکھتے ہیں۔ہمیں ایک پرنٹر انسٹال کرنا ہوگا(چاہے آپ کے کمپیوٹر کے ساتھپرنٹر منسلک ہو یا نہ ہو)۔ جو ونڈوز ایکس پی میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ اور یہفارمیٹ بنانے میں کافی مددگار ہوتا ہے۔سب سے پہلےPrinter and Faxesوالافولڈر کھول لیں۔ اس فولڈر میں جا کر فائل مینو سےAdd Printerپر کلک کر دیں۔ اس کےبعد ایکWizardشروع ہو جائے گا پہلی سکرین پر نیکسٹ کر دیں اس کے بعد یہ سکرین آپ کےپاس آئے گی۔اس میں Automatically detect and install my Plug and Play printerوالے چیک باکس کو ان چیک کر دیں۔ نیکسٹ کا بٹن دبا دیںاگلی آنے والیسکرین سےFile: Print to fileکو سلیکٹ کر لیں اور نیکسٹ کا بٹن دبا دیںاگلی سکرین میں بائیں ہاتھ پرManufacturerوالی لسٹمیںGenericکمپنی کو تلاش کر کے دائیں ہاتھ پر سب سے آخری پرنٹر MS Publisher Imagesetterکو سلیکٹ کر لیں۔ نیکسٹ کا بٹن دبا دیںاگلی دو سکرین پر سیٹنگ کچھ اس طرح ہو گی۔ تصویر دیکھیں۔لیجئے پرنٹر انسٹال ہو گیا۔
__________________ ناراضگیظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔