عشرہ ذی الحجہ کے فضائل واحکام عشرہ ء ذی الحجہ کی فضیلت *** ایام قربانی کل چار دن ہیں *** اختلاف ملک سے اختلاف مطلع کا مسئلہ *** قربانی کی فضیلت حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! یہ قربانیاں کیا ہیں ؟ فرمایا تمہارے والد ابراہیم کی سنت ہیں۔ انہوں نے عرض کیا ان میں ہمیں کیا ملے گا ؟ فرمایا ہر بال کے بدلہ نیکی۔ عرض کیا اور اون میں ؟ فرمایا اون کے ہر بال کے بدلہ (بھی) نیکی۔ ) سنن ابن ماجہ:ک: قربانی کا بیان :ب:قربانی کا ثواب) قربانی کاحکم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کو وسعت ہو پھر بھی وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ آئے۔ (سنن ابن ماجہ:ک: قربانی کا بیان : ب:قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں ؟) ٌٌٌٌٌٌتمام مسلمانان عالم کو عید قرباں مبارک ہو