چینی انجینئرز کا قبول اسلام
سعودی عرب میں کام کرنیوالے 660چینی انجینئرز کا قبول اسلام مکہ مکرمہ(جنگ نیوز) مکہ مکرمہ کو بذریعہ ٹرین مدینہ منورہ سے ملانے کیلئے حرمین ریلوے کے منصوبے پر کام کرنے والے660چینی کارکن اسلام کی حقانیت اور سعودی حکام کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوگئے۔ اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں خصوصی تقریب ہوئی۔سعودی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید سیکڑوں کارکن دائرہ اسلام میں داخل ہوں گے۔حرمین ریلوے پراجیکٹ پر پانچ ہزار چینی باشندے کام کررہے ہیں۔حرمین ریل منصوبہ مکمل ہونے مکہ اور مدینہ کا درمیانی فاصلہ دو گھنٹے جبکہ جدہ سے مکہ کا صرف30منٹ میں طے ہوگا، یہ منصوبہ2012 کے وسط تک مکمل ہوگا۔سعودی ذرائع کے مطابق اس وقت65لاکھ افراد حج اور عمرے کیلئے آتے ہیں ‘2030تک یہ تعداد ایک کروڑ40لاکھ ہو جائے گی |
|